پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Apr 16, 2021

پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کو چار میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ جنوبی افریقا نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج سنچورین میں کھیلا جا رہا ہے جہاں بڑا اسکور متوقع ہے۔

پاکستان نے پہلا اور تیسرا جبکہ جنوبی افریقا نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیتا تھا، پاکستان کو یہ سیریز بھی اپنے نام کرنی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More