پوری دنیا بابر اعظم کے گن گا رہی ہے، وقار یونس

ہم نیوز  |  Apr 17, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پوری دنیا بابر اعظم کے کن گا رہی ہے۔ 

وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق اور میرا رول الگ الگ ہے، نسیم شاہ کے کم بیک کا مجھے بھی انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ حارث رؤف میچ ونر باؤلر ہے، سارے باؤلرز اچھی باؤلنگ کررہے ہیں، حارث رؤف میں مجھے کوئی بھی خامی نظر نہیں آئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں باؤلرز کو اسکور پڑتا ہے، محمد حفیظ کی باؤلنگ سے ہمارا لائن اپ مضبوط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ اپنی انجری سے ریکور ہورہے ہیں، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز کی زیر نگرانی ان کی ٹریننگ جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی تین ایک سے جیت لی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دو ایک سے ہرایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More