غیر جمہوری سیاست کو پروان چڑھانے والے پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں، شہباز گِل

بول نیوز  |  Apr 17, 2021

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ غیر جمہوری سیاست اور وراثتی بدمعاشی کو پروان چڑھانے والے درباری پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپ لوگوں نے گزشتہ 30 سالوں میں صرف مال اکٹھا کرنے کی سیاست کی ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ گلو بٹوں کے زریعے سرکاری املاک پر حملے اور دھمکیاں ن لیگ کا وطیرہ ہے ،کرپشن اور چوری کا جواب دیں، دھمکیوں سے کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ  نااہل لیگ رانا ثنااللہ اور گلو بٹوں جیسے غنڈوں کا جتھہ ہے۔

شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ پنجاب پولیس کو جاتی عمرہ پولیس بنانے والے آج سرکاری افسران کو دھمکا رہے ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 ہزار سے زائد کرمنل ریکارڈ والے پولیس آفیسرز کی  بھرتیاں کر کے نظام کو مفلوج کیا گیا تھا جبکہ پنجاب میں تقریباً 100 تھانوں کے (ایس ایچ اوس ) کو کریمنل ریکارڈ کے باعث فارغ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ آقاؤں کی قبضہ شدہ جائیدادیں بچانے کے لئے غنڈے درباری دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More