اہلیہ کی سرجری، وقار یونس آسٹریلیا روانہ

اردو نیوز  |  Apr 21, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے دورہ زمبابوے چھوڑ کر آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وقار یونس کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ زمبابوے سے روانہ ہوں گے۔ ان کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔

وقار یونس کو آسٹریلیا داخلے کے بعد 14 روز کے لازمی قرنطینہ کے باعث جلد روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔

وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان نے دورہ جنوبی افریقہ میں کامیابی کے ریکارڈز بنائے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم اس وقت زمبابوے میں موجود ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جانے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ میں کامیابی کے ریکارڈز بنائے ہیں۔

پاکستان نے پروٹیز سے تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز 2-1 سے جیتی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More