بھارت: آکسیجن لیک ہونے سے22 افراد ہلاک، ویڈیو دیکھیں

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

بھارت میں آکسیجن ٹینکر لیک ہونے سے22 افراد ہلاک ہوگئے۔

آکسیجن گیس سے بھرا سلینڈر لیک ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے ایک دردناک حادثہ کے دوران 22 افراد کی جان چلی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ ادھاو ٹھاکرے نے واقعے کی اعلی سطح پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کے روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اور اب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More