حکومت کا نوجوان فلمسازوں کو 5کروڑ تک قرضہ دینے کااعلان

سماء نیوز  |  Apr 21, 2021

فائل فوٹو

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے 5 کروڑ روپے تک قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پرنٹ اورٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے، تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لارہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیا کومکمل سپورٹ دیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فلم اورڈرامہ کا احیا پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جارہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔

وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، پی ٹی وی نیوز کو ایچ ڈی کرنے کا منصوبہ جو 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے انشاللہ یکم جون سے پی ٹی وی مکمل ایچ ڈی پر چلاجائیگا، اسی سال پی ٹی وی اسپورٹس بھی ایچ ڈی کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More