بھارتی اداکارہ نے ایک خاتون رکشہ ڈرائیور کو نئی گاڑی تحفے میں دیدی

بول نیوز  |  Apr 21, 2021

بھارتی اداکارہ سمنتھا اکینینی نے ایک خاتون رکشہ ڈرائیور کو نئی گاڑی تحفے میں دیدی ہے۔

ساؤتھ انڈین  فلموں کی اداکارہ سمنتھا اکینینی کا شمار بھارت کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی خوبصورتی اور بہترین اداکاری کے ساتھ ساتھ فلاحی  کاموں کے باعث بھی جانی جاتی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمنتھا نے حال ہی میں ایک خاتون رکشہ ڈرائیور کو نئی گاڑی خرید کردی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔

 ایک ٹی وی شو کویتھا نامی خاتون نے بتایا کہ ان کی 7 بہنیں ہیں اور وہ اپنےگھر کی واحد کمانے والی ہے، اس لیے وہ رکشہ چلاتی ہے۔

اس موقع پر اداکارہ سمنتھا اکینینی نے وعدہ کیا کہ وہ اسے ایک نئی گاڑی خرید کردے گی تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔

 وعدہ پورا کرتے ہوئے سمنتھا نے خاتون رکشہ ڈرائیور کو ساڑھے 12 لاکھ بھارتی روپےکی ایک نئی گاڑی خرید کردی ہے تاکہ وہ اپنی ٹیکسی سروس شروع کرسکے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More