کرونا وائرس: پاکستان میں مزید 98 افراد انتقال کرگئے

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے بتایا ہے کہ ایک دن میں مزید 98 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 28 مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

جمعرات کو این سی او سی کےمطابق 24  گھنٹوں میں 5 ہزار 857 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.16 فیصد ہوگئی ہے۔

 کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 54 اموات،خیبرپختونخوا میں 37 اموات ہوئیں۔سندھ 3، آزاد کشمیر میں 3 ، بلوچستان میں 1 مریض کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 16 ہزار 698 ہوگئی ہے۔

این سی او سی نےبتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد84 ہزار 935 ہے۔کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 76 ہزار 605 ہے۔

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار238 ہوگئی ہے۔5 ہزار 450 مریض 633 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

این سی او سی نےبتایا کہ مردان میں 100، ملتان میں 85 فیصد، لاہور 82، گجرانوالہ میں 88 فیصد وینٹیلیٹرز بھر چکے ہیں۔ گوجرانوالہ میں 85 فیصد، پشاور 74 فیصد، نوشہرہ میں 67 فیصد اور سوات میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More