سعودی عرب کے صحرا میں برف باری

سماء نیوز  |  Apr 22, 2021

سعودی عرب کے صحرا ميں شديد برف باری ہوئی ہے۔طائف اور ديگر شہروں ميں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔

سعودی عرب کے جنوبی علاقے حائل میں موسمیاتی تبدیلی نے ماحول بدل دیا۔جن علاقوں میں شديد گرمی پڑتی تھی وہیں موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ طائف شہر ميں شديد بارف باری ہوئی اورصحرا برف کی چادر سے ڈھک گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیوز میں تا حد نگاہ برف دیکھی جاسکتی ہے۔

تبوک ميں بھی روئی کے گالے گرتے رہے۔طائف اور سعودی عرب کے ديگر شہروں ميں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری اور کہيں کہيں برف باری ريکارڈ کی گئی۔ اس سے پہلے عسير ريجن ميں بھی نصف صدی بعد برف باری ہوچکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More