معروف ماڈل نے ساتویں بار منگنی کرلی

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

معروف برطانوی ماڈل کیٹی پرائس نے ساتویں بار منگنی کرلی ہے۔

سابق گلیمر ماڈل،  پانچ بچوں کی والدہ کیٹی پرائس نے اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے  قریبی دوست اور سابقہ محبت کارل ووڈز کے پرپوزل پر ہاں کہہ دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katie Price (@katieprice)

برطانوی ماڈل کیٹی پرائس نے بتایا کہ ’ہم اس بارے میں بہت دیر سے سوچ رہے تھے، لہٰذا وہ جانتی تھیں کہ کارل انہیں پرپوز کرنے والے ہیں لیکن انہیں یہ پتہ نہیں تھا کہ کب، یہ اُن کے لیے  حیرت انگیز تھا، کارل نے اس بارے میں اُن کے والدین کی بھی اجازت مانگی۔‘

کارل نے مبینہ طور پر کیٹی پرائس کے لیے10,000 ڈالر کی انگوٹھی خریدی ہے۔

کیٹی پرائس اس سے قبل پیٹر آندرے سے 2005 سے 2009 تک ، ایلیکس ریڈ 2010 سے 2012 تک اور کیران ہیلر سے 2012-2021 تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کیٹی کے تیسرے شوہر کیران ہیلر سے طلاق کے حتمی فیصلے کے چھ ہفتوں بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More