لاہور: 13سالہ لڑکی سے اجتماعی ریپ کا مقدمہ درج

سماء نیوز  |  Apr 23, 2021

لاہور میں 13 سالہ لڑکی سے ریپ کے الزام میں شیراکوٹ تھانے میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ ایک رکشہ ڈرائیور اور اس کے دو دوستوں نے شیراکوٹ کے علاقے میں لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

لاہور کے علاقے شیراکوٹ پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق جلال پارک شاہدرہ سے بھیک مانگنے کیلئے رنگ محل آئی تھی، جسے ایک رکشہ ڈرائیور نے گھر چھوڑنے کا کہا اور ورغلا کر اپنے ساتھ بٹھا لیا اور شیراکوٹ تھانے کی حدود میں ایک ویران جگہ ملک پارک فیز 3 میں ایک کھنڈر نما مکان میں لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے ایک دیگر دو دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا، لڑکی کے شور مچانے پر تینوں ملزمان ایک 125 بائیک چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی سے معلومات لے کر اس کے والد کو بلایا گیا، جس کی مدعیت میں تینوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More