واٹس ایپ نے کون سا نیا فیچر متعارف کروا دیا؟

بول نیوز  |  May 03, 2021

میسجنگ ایپ واٹس ایپ پرجلد ہی صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور فیچرمتعارف کروایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ یوزرز میسج ٹائپ کرنے کے بجائے وائس میسج کرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ وقت کم لگتا ہے اور پیغام جسے بھیجا جا رہا ہوتا ہے اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کا ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے جس کے تحت واٹس ایپ صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئکن کے بعد ریویو کے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More