کروناوائرس: کولکتہ نائٹ رائیڈرزکےکھلاڑی کرونامیں مبتلا

سماء نیوز  |  May 03, 2021

فوٹو: آئی پی ایل

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کےکھلاڑی اورآفیشلز کروناوائرس میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کےورون چکرورتی اور سندیپ واریئر میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد دونوں کو آئسولیٹ کردیا گیا ہےجبکہ ٹیم کے دیگر اراکین کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

کرونا کیسز کے سامنے آنےکے ساتھ ہی آئی پی ایل میں شیڈول کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان میچ ری شیڈول کردیا گیا ہے۔

لیگ کے آغاز سے قبل تمام 8 ٹیموں کے لیے بائیوسیکور ببل بنایا تھا۔

دوسری جانب بھارت میں ریکارڈ تعداد میں کرونا کیسز کی تعداد سامنے آرہی ہے لیکن منتظمین بڑی ڈھٹائی کے ساتھ لیگ میچز کروانے پر تلی ہوئی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نےانڈین پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کےلیے فوری طورپر چارٹرڈ فلائٹ کے انتظام سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن پابندیوں کے اعلان سے پہلے اپنے انتظامات کرکے کمرشل فلائٹ کے ذریعے لوٹے ہیں۔ اب حکومت نے پندرہ مئی تک بھارت سے آنےوالی تمام فلائٹس پرپابندی عائد کررکھی ہے اور ساتھ 5سال جیل کا بھی عندیہ دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More