پی ایس ایل میچز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کامطالبہ

سماء نیوز  |  May 05, 2021

فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ فرنچائزرز نے پی ایس ایل کے باقی میچز کراچی سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیموں نے پی سی بی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بجائے میچز متحدہ عرب امارات میں کروانا زیادہ مناسب ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایونٹ کی کراچی سے یو اے ای منتقلی کی فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں، کرکٹ بورڈ اعلان شدہ شیڈول کے مطابق تیاریاں کررہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ لیگ فرنچائزرز سمیت سب کی مشاورت سے میچز کے پروگرام کا اعلان کیا جاچکا ہے، اس میں ابھی تک کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

فروری، مارچ 2021ء میں پاکستان سپر لیگ شیڈول تھا تاہم کچھ کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔ بورڈ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اجازت سے یکم جون سے پی ایس ایل کے باقی میچز کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More