میکسیکو میں خوفناک حادثہ

بول نیوز  |  May 05, 2021

میکسیکو میں میڑو ٹرین کے خوفناک حادثہ میں 20افراد ہلاک،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو کے اداروں نے حادثہ کی جگہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیا۔

میئر میکسیکو سٹی کلوڈیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہہ ٹرین کے حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی اور زخمیوں کو ہرمکمن طبی امداد فراہم کی جاری ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کی تفصیلات کے مطابق حادثہ ٹریک ٹوٹنےکے باعث پیش آیا،ٹرین کی بوگیاں زمین پر گرنے سے نیچے کھڑی متعدد گاڑی ملبے تلے دب گئیں۔

ادھر ٹرین حادثہ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ جس میں حادثے کے مناظر کو صاف دیکھا جاسکتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب میٹرو ریل شہر کے جنوبی علاقے اولیواس سے ٹیزنوکو جا رہی تھی۔ حادثہ شہر کی میٹرو لائن نمبر 12 پر پیش آیا ہے۔

وزیر خارجہ مارسیلو ابرارڈ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعہ پر افسوس کااظہار کیا ہے اورشفاف تحقیقات پرزور دیا۔ مارسیلو کا کہنا ہے حادثہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں اور لوحقین کی مدد کے لئے تیار ہیں۔

خبر رساں ادارے میٹرو لائن کی تعمیر کے دوران کئی بار اس میں بے ضابطگیوں کی شکایتیں ملی تھیں۔ شہر میں جو بارہ نئی میٹرو لائنیں تعمیر کی گئی ہیں ان کا آغاز اسی برس ہوا ہے اور تعمیر ہونے والی یہ سب سے آخری لائن تھی۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More