ٹوئٹر نے اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا

سماء نیوز  |  May 05, 2021

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ ہمیشہ کیلئے بند کردیا۔

ان کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ریکارڈ ساز جیت حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بینرجی کے خلاف یکے بعد دیگرے کئی ٹویٹس کی وجہ سے معطل کیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ کنگنا کے اکاؤنٹ کو پلیٹ فارم کی ’ابیوسو بیہیویئر پالیسی‘کے تحت معطل کیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس کرونا کی سنگین صورتحال کے باعث حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More