امریکہ کا کورونا ویکسین بنانے کی ٹیکنالوجی دنیا سے بانٹنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  May 06, 2021

واشنگٹن: کورونا ویکسین کے حوالے سے امریکہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے یکسین بنانے کی ٹیکنالوجی دنیا سے بانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کی جانب سے ویکسین کی ٹیکنالوجی بانٹنے کا فیصلہ دنیا سے وبائی مرض کے خاتمے کیلئے کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں امریکی نمائندہ برائے تجارت کیتھرین تائی نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے باعث عالمی بحران کا سامنا ہے اور وبائی مرض کے خاتمے کیلئے تحفظات کی چھوٹ کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ کورونا ویکسین بنانے والی انڈسٹری کی بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری ایک پیچیدہ معاملہ ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More