چینی خلائی راکٹ بےقابو، زمین پر کہیں بھی گر سکتا ہے

ہم نیوز  |  May 07, 2021

امریکی محکمہ دفاع(پینٹاگون) نے کہا ہے کہ بیجنگ کے خلائی اسٹیشن سے لانگ مارچ 5بی راکٹ سے الگ ہوکرمدار سے باہر نکل چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی راکٹ کی باڈی ہفتہ یا اتوار کو زمین پر گر سکتی ہے۔ بے قابو چینی راکٹ کہاں گرے گا ،پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔

امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے میں کہا توقع ہے راکٹ سمندر یا اس قسم کی جگہ گرے گا۔ امید ہے راکٹ جہاں گرے گا وہاں کسی کو نقصان نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بہت کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن نہیں کریں گے۔لائیڈآسٹن نے کہا کہ چین کے بےقابو راکٹ کو مار گرانے کا منصوبہ نہیں ہے۔

راکٹ کا وزن1 ٹن(ہزار کلوگرام) ہے۔ چین نے گزشتہ ماہ خلا میں اپنا علیحدہ خلائی اسٹیشن تعمیر کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا کریوماڈیول خلا کی طرف روانہ کیا تھا۔

راکٹ جب واپس زمین کی طرف آ رہا تھا تو بے قابو ہوگیا۔ امریکی ماہرین کے مطابق100فٹ لمبا اور 16 فٹ چوڑا راکٹ زمین کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More