شہباز شریف کو کیوں روکا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

بول نیوز  |  May 08, 2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کو آف لوڈ کرنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا تاہم شہباز شریف کو روکنے کی وجہ (پی این آئی ایل ) میں نام شامل ہونا بنی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی این آئی ایل سے نام نکالنے کے لئے ایف آئی اے کو الگ سے درخواست دینا پڑتی ہے، پی این آئی ایل سے نام خارج ہونے تک شہباز شریف بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

ترجمان ن لیگ کا اس سلسلے میں کہناہے کہ شہباز شریف کانام جان بوجھ کر حکومت نے اس لسٹ میں ڈالا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More