مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سےجھڑپ، 150 سے زائد فلسطینی زخمی

بول نیوز  |  May 08, 2021

بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ میں اسرائیلی پولیس سےجھڑپ کے دوران 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بیت المقدس میں الاقصیٰ مسجد کے احاطے میں سینکڑوں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے 150 سے زائد فلسطینی اور  چند اسرائیلی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب گذشتہ روز مسلمان الاقصیٰ کے احاطے میں نے انتہائی حساس مقام پر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

اسرائیلی پولیس نےنمازیوں کو منتشر کرنے  کے لیے ربرکی گولیاں برسادیں، ربرکی گولیوں سے کئی نمازیوں کی آنکھیں متاثر ہوئیں۔

دوسری جانب امریکا نے کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  زبردستی بےدخلی مشرقی بیت المقدس کی صورت حال مزید خراب کرسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ پہلےہی جبری بےدخلی کوجنگی جرائم کےمترادف قراردےچکا ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More