او آئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس ہوگا

بول نیوز  |  May 11, 2021

بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں پر او آئی سی کے مستقل مندوبین کا اجلاس آج ہوگا۔

او آئی سی اجلاس میں فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر غور کے لئے سلامتی کونسل کا بھی  ہنگامی اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے فلسطین کاز کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ  کیا اورعالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان  نے فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے  ساتھ  ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا  اور اسرائیلی جارحیت  کی  بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بھی انیس مئی کو قاہرہ میں طلب کیا گیا ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More