پارٹی گرل دنانیرمبین کی آوازمیں کلام ‘مصطفیٰ جان رحمت’ وائرل

سماء نیوز  |  May 11, 2021

وائرل ویڈیو ‘ پاوری ہورہی ہے ‘ سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی دنانیرمبین کی آواز میں مقبول ترین کلام ‘مصطفیٰ جان رحمت ‘ بھی خوب پسند کیاجارہا ہے۔

انسٹاگرام پر دنانیرنے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر حال ہی میں عاطف اسلم کی جانب سے ‘سلام عاجزانہ’ کے عنوان سے جاری کیے جانے والے کلام کو پڑھتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو کے کیپشن میں دنانیرنے لکھا ” مصطفیٰ جانِ رحمت، آج کی خوبصورت اور مقدس رات ”۔

View this post on InstagramA post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

دنانیرنے ویڈیو میں عاطف اسلم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اس خوبصورت کلام کو پڑھنے کی عاجزانہ کوشش کی ہے جسے حال ہی میں عاطف اسلم نے پڑھاتھا، اگرکوئی غلطی ہوئی ہے تو پیشگی معذرت خواہ ہوں ”۔

دنانیرکے فالوورزنے اس کاوش کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے، جبکہ ہانیہ عامر سمیت شوبز شخصیات نے بھی انہیں سراہا۔

اس سے قبل عاطف اسلم نے ‘سلام عاجزانہ ‘ کو ماہ رمضان کی آمد پر ریلیزکیا تھا جسے بےحد مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ یہ کلام پڑھنے والوں میں عاطف کے ساتھ علی پرویز مہدی، نعمان جاوید، احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری بھی شامل تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More