سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لئے نئی شرائط عائد

بول نیوز  |  May 12, 2021

سعودی حکومت کا سعودیہ آنے والے مسافروں کے لئے کورونا ویکسین کی نئی شرائط عائد کردی جس کے تحت مسافروں کو4اقسام کی ویکسین ڈوز میں سے ایک ڈوز لگوا کر آنا ضروری قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کو نئی ہدایات جاری کر دیں، سعودی عرب کی کورونا ویکسین کی نئی شرائط نے پاکستانیوں کو بڑی مشکلات میں ڈال دیا۔

 سعودی شہری ہوابازی نے سعودیہ میں آنے والے مسافروں کے لئے قرنطینہ لازم قرار دے دیا ہے جبکہ مسافروں کو قرنطینہ سے استثنیٰ کی شرائط و ضوابط بھی جاری کردیئے ہیں۔

شرائط و ضوابط کے مطابق مسافروں کو4 اقسام کی ویکسین ڈوز میں سے کسی ایک ڈوز لگوا کر آناضروری قرار دیا ، اقسام میں فائزر کی 2 ڈوز،آسٹرازینکا کی 2 ،موڈرنا کی 2 ڈوز اور جانسن کی 1ڈوز شامل ہیں۔

جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے فضائی آپریشن کی حامل تمام ائیرلائنز پر نئے پروسیجر پر عملدرآمد 20مئی سے لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروسیجر پرعملدرآمد میں ناکامی پر قانونی کارروائی ہوگی۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More