فاروق قیصر کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی

بول نیوز  |  May 15, 2021

انکل سرگم کردار کے خالق ، معروف فن کار، ڈرامہ نویس اور کارٹونسٹ فاروق قیصر کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم  فاروق قیصرکی میت اس وقت اسلام آباد کے نجی اسپتال میں موجود ہے، جی نائن میں واقع الصادق امام بارگاہ میں مرحوم کو غسل دیا جائے گا اورآخری دیدار کے لیے گھر لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ سوا پانچ بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

مرحوم کی تدفین بھی ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزفاروق قیصرانتقال کر گئے تھے ۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More