این سی او سی: سیاحت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  May 17, 2021

اسلام آباد: نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سیاحت پر عائد پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغٓام میں بتایا گیا ہے کہ سیاحت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔

Ban on Tourism will continue till further notice. NCOC will issue necessary instructions accordingly.

— NCOC (@OfficialNcoc)

این سی او سی کا کہنا ہے کہ سیاحت پر پابندی سے متعلق جلد ضروری ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

کورونا ایس او پیز کے تناظر میں عید الفطر کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے پہ پابندی عائد کی گئی تھی۔

حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی کا اطلاق مقامی اورغیر ملکی سیاحوں پر ہونا تھا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ غیر مقامی اور ملکی افراد پر سیاحتی مقامات پر 8 سے 16 مئی تک کرونا ایس او پیز کے تناظر میں پابندی عائد ہوگی۔

ملک میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع وبا کے پھیلاؤ کی شرح کے باعث کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی۔ اس سے قبل این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More