شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیدیا

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے عبدالرزاق کو پاکستان کی تاریخ کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ روز شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں دْنیا بھر میں موجود شعیب اختر کے مداحوں نے اْن سے مختلف سوالات کیے۔

سوال و جواب کے اس سیشن کے دوران ایک مداح نے شعیب اختر سے پوچھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین آل راؤنڈر کون ہے؟

مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے سابق کرکٹر عبدالرزاق کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عبدالرزاق پاکستان کی تاریخ کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More