کورونا وائرس، حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

کورونا وائرس سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی  بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عائشہ لکشادیپ کے نام سے معروف اداکارہ  ، فلم ساز و سماجی رہنما عائشہ سلطانہ کی جانب سے کورونا وائرس کو  بائیو ویپن کے طور پر استعمال کرنے کی بات کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے انتہائی غیر مناسب بیان دیے جانے پر  اداکارہ  کے خلاف غداری کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بی جے پی  کے عبدالقادر کی فریاد پر  غداری اور  نفرت انگیز  تقریر کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ملیالم زبان کے ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک ٹاک شو میں کہا تھا کہ ’بھارتی حکومت لشکادیپ کے علاقے میں کورونا کو حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے‘۔

خیال رہے کہ لکشادیپ بھارتی ریاست کیرالہ کے قریب مختلف جزائر پر مشتمل علاقہ ہےجس کی آبادی 65 ہزار سے  بھی کم ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More