یو آئی ٹی ڈائریکٹر ظاہر علی ڈکیتی کے دوران قتل

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

فائل فوٹو: مرحوم ظاہر علی سید کی تصویر

عثمان انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ڈائریکٹر ظاہر علی سید کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔

ترجمان یو آئی ٹی کے مطابق ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوئے تھے۔

ڈکیتی مزاحمت کا واقعہ یونیورسٹی سے گھر جاتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ پر خاتون پاکستان کالج کے قریب پیش آیا۔ جہاں ڈاکووں نے ظاہر علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔

اسی دوران ظاہر علی کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ جائے واردات کے وقت وہ گاڑی میں اکیلے تھے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے۔ گولی ان کے کاندھے پر لگی۔

انہیں فوری طور پر قریبی واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسے۔

ڈی آئی جی پی ثاقب اقبال میمن کے مطابق ابتدائی رپورٹس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ان پر فائرنگ کی۔

سما ڈیجیٹل سے گفتگو میں ثاقب اسماعیل میمن نے مزید بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اور گولی کے خول جمع کرلیے ہیں، جب کہ آس پاس لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی ملزمان کی شناخت اور گرفتاری میں مدد مل سکے گی۔

پولیس کی جانب سے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More