مرینہ خان اور شہناز شیخ ایک بار پھر ایک ساتھ؟

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

پاکستانی ٹیلی ویژن پر 80 اور 90 کی دہائی میں شہرت حاصل کرنے والی مقبول ترین اداکارہ شہناز شیخ نے مرینہ خان اور ماریہ واسطی کے ساتھ جلد نئے انداز میں جلوہ گرہونے کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ بہت دلچسپ جلد آنے والا ہے، ساتھ ہی شیئر کی گئی تصویر ان کے ساتھ اداکار عمران عباس، مرینہ خان، ماریہ واسطی بھی موجود تھیں ۔

دوسری جانب اداکار عمران عباس نے کہا کہ تجربہ کار مشہور شخصیات مرینہ خان اور شہناز شیخ کے ساتھ ایک ہی تصویر میں ہونا ان کے لئے یادگار لمحہ تھا۔

ایک انسٹاگرام پر لیجنڈری اداکارہ مرینہ خان اور شہناز شیخ کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں اداکاراؤں انڈسٹری پر گہرا اثر چھوڑا ہے ۔

A post shared by 𝑰𝑴𝑹𝑨𝑵 𝑨𝑩𝑩𝑨𝑺 (@imranabbas.official)

انہوں نے لکھا دو عظیم اداکاراؤں کے ساتھ گزارا لمحہ یادگار تھا، یہ خواتین جنہوں نے مقبولِ زمانہ ڈرامہ ان کہی ، تنہایاں اور دھوپ کنارے میں اپنی بے مثال پرفارمنس کے ذریعہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں اپنے نام درج کرایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More