ہواوے کا ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کاریں بنانے کا اعلان

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

چین کی موبائل بنانے والی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے ڈرائیور کے بغیر چلنے والی خودکار گاڑیا 2025ء تک متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی ہواوے کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ 2025ء تک ڈرائیور کے بغیر چلنے والی خودکار گاڑیوں کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا ارادہ ہے۔

ہواوے کمپنی میں اسمارٹ وہیکل یونٹ کے اعلیٰ عہدیدار وانگ جن نے انڈسٹری کانفرنس کو بتایا کہ ان کی ٹیم کا ہدف ہے کہ 2025ء تک ڈرائیور کے بغیر چلنے والی خودکار گاڑیاں بنالی جائیں۔

رپورٹ کے مطابق چین کی درجنوں ٹیکنالوجی اور گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کررہی ہیں، ان خودکار گاڑیوں کے مارکیٹ میں آنے سے ٹرانسپورٹ کی صنعت میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

ہواوے ٹیلی کمیونی کیشن کا سامان تیار کرنیوالی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود ہواوے کمپنی دیگر ٹیکنالوجی شعبوں میں بھی اپنا کاروبار بڑھارہی ہے۔

ہواوے کمپنی کے عالمی اسمارٹ فون کاروبار پر امریکی پابندیوں کے بعد دنیا کی اس سب سے بڑی ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی نے الیکٹرک گاڑیاں بھی بنانا شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More