اداکارہ منال خان کی منگنی کی وائرل تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

اداکارہ منال خان اور احسن محسن کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ منال خان اور احسن محسن انتہائی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

A post shared by Pakistani Celebrities 🍃 (@pkcelebritiespage)

منگنی کے موقع پر اداکارہ منال خان نے پستہ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا جبکہ احسن محسن نے سفید رنگ کے جوڑے پر سفید کی کورٹ پہنا تھا ۔

منگنی کے موقع پر اداکارہ صبور علی ، کنزہ ہاشمی اور سارہ علی خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

View this post on Instagram A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

View this post on Instagram A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

منال نے اپنی انسٹااسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس کے مطابق ان کی منگنی آج 11 جون کو منعقد ہوئی ہے ۔

View this post on Instagram A post shared by fangirl (@showbiz_industry_)

یاد رہے کہ اداکارہ منال خان نے دو روز قبل اپنی منگی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، دونوں نے شادی کارڈ کی ایک ہی تصویر 2 الگ کیپشنز کے ساتھ شیئرکی، منال نے کیپشن میں لکھا ” آپ سب مدعو ہیں ”۔

View this post on Instagram A post shared by Lollywoodology (@lollywoodologyy)

منال اور احسن کی بات 18 مئی کو پکی ہوئی تھی، یہ جوڑی تقریبا 2 سال سے ایک ساتھ دیکھی جارہی تھی اور رواں سال ویلنٹائنز ڈے کے موقع پردونوں نے انگوٹھی کا تبادلہ کرتے ہوئے اپنے تعلق کو واضح کیا تھا۔

View this post on Instagram A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

یہ جوڑی سال 2017 میں ریلیز ہونے والے ڈرامہ سیریل پرپرچھائی میں ایک ساتھ کام کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More