روبوٹ آب زم زم تقسیم کرے گا

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

فوٹو: العربیہ

مسجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی نے آب زمزم کی ترسیل کےلیے ’اسمارٹ روبوٹ‘ کا افتتاح کردیا۔

العربیہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔

اس موقع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹکنالوجی سماجی خدمات کے لیے اہم ہے بالخصوص جب کہ کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہوگیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کےلیے استعمال میں آئے گی۔

شیخ السدیس نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔ اسی کے سبب آج روبوٹ انسانی لمس کے بغیر حرمین کے زائرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔

حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کرکے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More