خیبرپختونخواہ: گرم علاقوں کے اسکولز بندکر دئیے گئے، اعلامیہ جاری

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ  نے صوبے کے تمام  گرم علاقوں کے پرائمری اور مڈل اسکولز بند کر نے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرائمری اور مڈل اسکولوں کی تاحکم ثانی چھٹیاں ہونگی جبکہ ونٹر زون میں پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکول معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔

نویں جماعت سے بارہویں تک کے طلباء کے لئے  اسکولز کھلے رہینگے۔

اعلامیے کے مطابق اسکول میں وہی مضامین پڑھائے جائیں گے جس کا امتحان لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More