قبل ازوقت دل کے دورے سے آگاہ کرنے والا کیلکولیٹر ایجاد

ہم نیوز  |  Jun 14, 2021

 ماہرین نے دل کا دورہ پڑنے سے قبل ازوقت آگاہ کرنے والا جدید رسک کیلکولیٹر ایجاد کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسکور ٹو رسک کیلکولیٹر کئی سال پہلے ہی دل کے دوروں اور دوسری بیماریوں کی پیش گوئی کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کیلکولیٹر ڈاکٹرز کو پہلے ہی آگاہ کردے گا کی دس سالوں کے دوران مریض کو کب دل کا دورہ پڑے گا۔

ماہرین نے اسکور ٹو کو طب کی دنیا میں اہم ‘اہم پیش رفت” قرار دیا ہے جس سے لوگوں کو ممکنہ طور پر مہلک دل کا دورہ پڑنے سے بچانے میں مدد ملے گی۔

یہ کیلکولیٹر ایک شخص کی عمر، کولیسٹرائل لیول، جنس، بلڈ پریشر، اور تمباکو نوشی کی عادت سے متعلق معلومات لے کر دل اور اس سے متعلقہ بیماریوں کی پیش گوئی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More