سندھ کا تقریبا ساڑھے 13 کھرب سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

سندھ کا تقریبا ساڑھے 13 کھرب سے زائد کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا اور صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حجم 329 ارب روپے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 222.50 ارب روپے مختص ہوں گے جبکہ اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 30 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

بجٹ میں وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 15.37 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 71.37 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

میگا اسکیمز میں فراہمی کی تین اور شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے بجٹ میں شامل ہوں گے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More