برطانیہ سے پاکستان جانے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر

بول نیوز  |  Jun 24, 2021

پی آئی اے نے لندن سے اسلام آباد  کے لئے دوطرفہ  خصوصی چارٹر پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی ایئر لائن نے برطانیہ کے شہر لندن  کے لئے دو طرفہ چارٹر پروازوں میں اضافہ کیا ہے، چارٹرڈ پروازیں 31 جولائی تک چلائی جائیں گی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ10 جولائی سے 8 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور پہلی پرواز 10 جولائی لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جاری شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں 12،14،17،22،24 ، 28اور 31 جولائی تک پروازوں کی آمد وروانگی ہو گی۔

پی آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے ہائی فلائی کے جہاز چارٹر کرکے آپریٹ کرے گی ۔ چارٹر پروازوں کے ذریعے لندن جانے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر ہوگی۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More