ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

بول نیوز  |  Jul 19, 2021

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  9 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 222 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  9 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 222 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1804 ڈالر پر آگیا۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More