ایئرکنڈیشنر کو کہیں بائے بائے، گھر کو ٹھنڈا رکھنے والا انتہائی سفید روغن تیار

بول نیوز  |  Jul 20, 2021

دنیا بھر میں گرمی سے لوگ پریشان ہیں۔ گرمی سے بچنے کےلئے اکثر گھروں اور دفاتر میں ایئر کنڈیشنرز لگائے جاتے ہیں لیکن ایئر کنڈیشنر جتنا ٹھنڈا کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ مہینے کے آخر میں جیب پر بھی بھاری پڑتے ہیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیانا میں بورڈو یونیورسٹی کے انجینئرز نے گرمیوں میں گھروں کی تپش سے چھٹکارا پانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

ان انجینئرز نےدنیا کا ‏انتہائی سفید روغن دریافت کیا ہے۔

انڈیانا کی بورڈو یونیورسٹی کے انجینئرز  کا دعویٰ ہے کہ اس سفید ترین روغن ( وائٹیسٹ پینٹ) کے استعمال سے حدت کم ہو جائے گی اور ایئرکنڈیشن ٹیکنالوجی کی ‏ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

اس روغن میں بیریم سلفیٹ نامی کیمیائی مرکب شامل کیا گیا ہے جو کہ حدت کو کم کرتا ہے جو ‏گھر کو گرمی سے بچانے کے لیے زیادہ موزوں ہے۔

انتہائی سفید روغن 98 فیصد سے بھی زائد سورج کی روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ‏ہے۔ یہ تناسب بازار سے ملنے والے روغن کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ کارگر ثابت ہو گا۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More