کونسے ڈیپ فریزرز استعمال کے لئے اچھے ہوتے ہیں اور بجلی کی بچت بھی کرتے ہیں؟

بول نیوز  |  Jul 21, 2021

بکرا عید کے  موقع پر ہر گھر میں ڈیپ فریزرز بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ اس یہ گوشت کو مخفوظ بنانے کے لئے بہت کام آتے ہیں تاہم ان کو استعمال کرنے میں بجلی کا خرچ بڑھ جاتا ہے۔

ڈیپ فریزر کا استعمال اس لئے بھی کیا جاتا ہے کیونکہ فریج کی نسبت اس میں جگہ زیادہ ہوتی ہے  اور چیزیں لمبے عرصے ےک مخفوظ بھی کی جاسکتی ہیں۔

لیکن کیا ہر طرح کا ڈیپ فریزر استعمال کے لئے اچھا رہتا ہے اور بجلی کی بچت بھی کرتا ہے؟ دیپ فریزر لینے سے پہلے ان چند اہم باتون کا خیال ضرور رکھیں۔

1۔ بجلی کی بچت:کوشش کریں کے ایسے فریزر کا انتخاب کیا جائے جو کہ بجلی کی بچت کرنے معاون ثابت ہو۔

 اس کے لئے بہترین حل یہی ہے کہ انورٹر ڈیپ فریزر خریدا جائے تاکہ آپ کا بجلی کا بل کم سے کم آئے۔

 ہائبرڈ ٹیکنالوجی، انورٹر کے مقابلے میں کم بچت کرتی ہے لیکن ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے بھی 45 فیصد تک بجلی کی بچت کی جاسکتی ہے۔

2۔ ڈیپ فریزر کی لانگ لائف:ایسا ڈیپ فریزر خریدیں جو کئی سالوں کی وارنٹی فراہم کرتا ہو ۔

اسکے علاوہ ڈیپ فریزر کو گھر میں کسی ٹھنڈی جگہ رکھیں جہاں براہِ راست دھوپ نہ آتی ہو اس کے علاوہ اس کی مینٹیننس پر توجہ دیں تو وہ اپنی وارنٹی سے بھی زیادہ عرصے تک کام کرتا رہے گا۔

ڈیپ فریزر کا سائز :بکرا عید میں جتنا گوشت گھر میں محفوظ رکھنا ہوتا ہے اس کے لئے ایک چھوٹا فریزر بھی کافی ہے البتہ اگر روزانہ کے استعمال کے لئے خریدنا چاہتے ہیں تو ایسا ڈیپ فریزر خریدیں جس میں فریزر کے ساتھ ریفریجریٹر بھی ہو۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More