پاکستان میں کورونا سے آج مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  Jul 22, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 22918 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 997797 ہے۔

تفصیلات کےمطابق سندھ میں کورونا سے 28 ، گلگت بلتستان میں کورونا سے 2، اسلام آباد میں کورونا سے 1 ، خیبرپختونخوا کورونا سے 6 جبکہ پنجاب میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 22918 ہوگئی ہے۔

 پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 5784 ، بلوچستان میں 320 ، خیبرپختونخوا میں 4397 ، آزاد کشمیر میں 605 ،اسلام آباد میں 788 ، گلگت بلتستان میں 124، پنجاب میں 10900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 8 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 10900 ہوگئی ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More