ویکسین نا لگوانے پر سم بلاک کرنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Jul 23, 2021

سندھ حکومت کی جانب سے ویکسین نا لگوانے والے تمام افراد کی سم بلاک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت  کے ذریعے پی ٹی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خط کے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کے ذریعے تمام لوگوں کو پیغام  بھیجا جائے گا کہ وہ ویکسینیشن  کروائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران  ویکسین  نہیں کروائیں گے اُن کی موبائل سم  بلاک کردی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے این سی او سی  کو سندھ حکومت  کا فیصلہ کمیونیکیٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

اسکے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے اگلے مہینے ان سرکاری ملازمین  کی تنخواہیں  روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین  نہیں لگوائی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ  نے سیکریٹری  فنانس  کو اے جی  سندھ سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More