ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی ریکارڈ توڑ سیل کی ہے، شہباز گل

بول نیوز  |  Aug 04, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط  شہباز گل نے کہا ہے کہ ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی ریکارڈ توڑ سیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط  شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب امریکہ جیسے ملک میں کورونا کی وجہ سے نئی گاڑیاں شورومز پر کھڑے کھڑے خراب ہو گئیں، اللہ کا شکر ہے وہیں پر پاکستان میں موٹرسائیکل ہو ٹریکٹر ہو یا کار ہو ہر چیز کی ریکارڈ سیل ہو رہی ہے۔

ٹیوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی ریکارڈ توڑ سیل کی ہے۔ جب امریکہ جیسے ملک میں کرونا کی وجہ سے نئی گاڑیاں شورومز پر کھڑے کھڑے خراب ہو گئیں اللہ کا شکر ہے وہیں پر پاکستان میں موٹرسائیکل ہو ٹریکٹر ہو یا کار ہو ہر چیز کی ریکارڈ سیل ہو رہی ہے۔ https://t.co/VHGVUA5q5e

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) August 3, 2021

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا دنیا کا چوتھا ملک ہے۔ اس سال جولائی کے مہینے میں گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیوٹا نے پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ کاریں بیچیں ہیں جبکہ اسی سال ریکارڈ موٹر سائیکل بھی بکی ہیں۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More