اہم معاشی خبر:پاکستان کو2.8 ارب ڈالرفنڈز ملنےکا امکان

سماء نیوز  |  Aug 04, 2021

فائل فوٹو

چار اگست کی اہم معاشی خبروں کا احوال:۔

وزارت پیٹرولیم کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں ملک میں 1 ارب 10 کروڑ لیٹر پیٹرول فروخت ہوا جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

نیب نے بی فاریوکیس میں ملوث ملزم سیف الرحمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ ملزم نےعدالت سے 11 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کروالی۔

انڈس موٹر کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک ماہ میں ٹویوٹا اور سوزوکی کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی فروخت کے رجحان میں اضافے کا سبب بنی ہے۔

پاکستان کو کرونا وبا سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کیلیے آئی ایم ایف سے  اضافی فنڈز ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 85 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے مہنگا ہوگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More