گوگل نے اپنے صارفین کو خوش کردیا

بول نیوز  |  Sep 14, 2021

گوگل سرچ کا ہوم پیج وہ مقام ہے جہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر فرد دن میں کم از کم ایک بار تو ضرور وزٹ کرتا ہے۔

  سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اپنے ہوم پیج میں بڑی تبدیلی کردی ہے، یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں سب صارفین کو دستیاب ہوگا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اپنے سسٹم میں بڑی تبدیلی متعارف کرادی ہے، جس کے تحت ڈیسک ٹاپ پر گوگل استعمال کرنے والے صارفین ہوم پیج ڈارک تھیم استعمال کرسکیں گے۔

گوگل انتظامیہ کی جانب سے یہ نئی اپ ڈیٹ آئندہ کچھ ہفتوں میں تمام صارفین کےلیے مہیا ہوگی۔

گوگل انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس ڈارک تھیم میں گوگل لوگو تو سفید رنگ کا رہے گا مگر باقی سب ڈارک گرے رنگ کا ہوجائے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس تبدیلی کے حوالے سے زیادہ کچھ نہیں بتایا گیا مگر بظاہر یہ فیچر آئی پی ایڈریس کے بجائے گوگل اکاؤنٹ سے منسلک لگتا ہے۔

گوگل ڈارک تھیم اپلائی کرنے کا طریقہ

ڈارک تھیم کو اپلائی کرنے کےلیے گوگل ہوم پیج یا سرچ رزلٹ پر اُوپر موجود سیٹنگز کے آئیکون پر کلک کریں اور وہاں ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کریں۔

اس پر کلک کرنے پر ڈیوائس ڈیفالٹ، ڈارک تھیم اور لائٹ تھیم کے آپشنز نظر آئیں گے اور صارف ڈارک تھیم کے آپشن پر کلک کرکے نئے فیچر سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

یہ فیچر گوگل سرچ کی موبائل ایپ کے ڈارک موڈ ورژن سے ملتا جلتا ہے جو صارفین کو مئی 2020 سے دستیاب ہے۔

ڈارک تھیم کے انسانی صحت پرمثبت اثرات 

واضح رہے کہ گوگل ڈارک موڈ کا استعمال اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی روشنی سے  آنکھوں پر مرتب ہونے والے منفی اثرات سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

AdPushup 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More