سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیارکی سہولتیں دی جائیں، وزیراعظم

سماء نیوز  |  Sep 15, 2021

سیاحتی مقام آزاد کشمیر سے دریائے جہلم کا ایک منظر۔ فوٹو: آن لائن

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں اور بین الاقوامی معیار کے ہوٹل بنانے والوں کو ٹیکس چھوٹ کی تجاویز دیں۔

بدھ 15ستمبر کو وزیرِاعظم کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، فواد چوہدری، شہباز گل اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیاحتی مقامات کے فروغ کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سیاحت کا بےشمار پوٹینشل موجود ہے اور اس پوٹیشنل (صلاحیت) کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ سیاحت کے زیر التوا معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں جبکہ جہلم کے اطراف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ملک میں سیاحت کے شعبے میں بہتری آںے سے ملکی آمدن میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More