افغان خواتین فٹبالرز ملک چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئیں

اردو نیوز  |  Sep 15, 2021

افغان خواتین کی قومی فٹبال ٹیم طورخم  بارڈر ذریعے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی کہ افغان خواتین کی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑیوں کے پاس افغان پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزا ہے۔

We welcome Afghanistan Women football team they arrived at Torkham Border from Afghanistan,The players were in possession of valid Afg Passport, pak visa, They were received by Nouman Nadeem of PFF

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 14, 2021

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایک گروپ کے نمائندے نعمان ندیم نے ٹیم کا پاکستان اور افغانستان کی سرحد، طورخم  بارڈر پر خیر مقدم کیا۔

افغان خواتین فٹبال ٹیم کی کیپٹن خالدہ پوپل نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ وہ 79 خواتین فٹبالرز اور ان کے خاندانوں کو افغانستان سے نکالنے میں کامیاب ہوئی۔

واضح رہے کہ افغانستان کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی طالبان سے بچنے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو رہی تھیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ان لڑکیوں کی زندگیاں صرف اس وجہ سے خطرے میں تھی کیونکہ انہوں نے اپنا پسندیدہ کھیل کھیلنے کا انتخاب کیا ہے۔

افغانستان کی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کی اراکین اور ان خاندان کے درجنوں افراد اور فٹ بال فیڈریشن کے عملے کو نکالنے کی ایک بین الاقوامی کوشش کو کچھ روز قبل کابل ایئرپورٹ پر ایک خودکش بم دھماکے، جس میں 169 افغان اور 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایک زبردست دھچکا لگا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More