عمر شریف کی امریکا میں علاج کے لیے منتقلی تاخیر کا شکار، وجہ سامنے آ گئی

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار و کنگ آف کامیڈی عمر شریف کی امریکا میں علاج کے لیے منتقلی تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو تاحال ایئر ایمبولینس کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے متعلق درخواست موصول نہیں ہوئی۔

 ذرائع  نے بتایاہے کہ  سی اے اے کو درخواست ملتے ہی عمر شریف کے لیے آنے والی ائیر ایمبولینس سے متعلق کارروائی کی جائے گی، ائیر ایمبولینس کی امریکا روانہ ہونے سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے انتظامات  بھی کیے جائیں گے۔

  کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ لے جانے والی ائیرایمبولینس کا آج کراچی پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں، جس کے بعد اب وہ کسی بھی وقت کراچی سے امریکا روانہ ہوجائیں گے۔

کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو لے جانے کے لئے سندھ حکومت نے ائیر ایمبولینس کیلئے ادائیگی کردی ہے۔ ائیرایمبولینس کا آج کسی بھی وقت کراچی پہنچنے کا قوی امکان ہے۔

اس سے قبل عمر شریف کےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کے معاملے پر محکمہ صحت سندھ نے ایئر ایمبولینس سے متعلق وفاقی وزارت خزانہ کو خط تحریر کیا تھا، جس میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

سندھ حکومت کا اس حوالے کہنا تھا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کے کہنے پر متعلقہ ائیر ایمبولینس کیلئے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ متعلقہ ائیر ایمولینس کا دفتر پاکستان میں نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت نے وفاق سے درخواست کی ہے ، وفاقی وزارت خزانہ اس سلسلے میں ایک لاکھ 69 ہزار 800 امریکی ڈالر فارن ایکسچینج بجٹ جاری کرے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More