بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف واپڈا ملازمین سراپا احتجاج

بول نیوز  |  Sep 22, 2021

سکھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف واپڈا ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کی جانب سے پریس کلب سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔

 شجاع گھمرو کا کہنا ہے کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ، حکومت ایک جانب مہنگائی میں اضافہ کررہی ہے اور دوسری جانب روزگار چھین رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واپڈا ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرپائی ہے۔

دوسری جانب سید زاہد شاہ  نے کہا کہ وفاقی حکومت واپڈا کی نجکاری کا منصوبہ بنائے بیٹھی ہے لیکن ہم  واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہے۔

واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف واپڈا ملازمین نے شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More