حریم شاہ نے اپنی شادی کے بارے میں بتا دیا

بول نیوز  |  Sep 27, 2021

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے دولہے کے بارے میں بتا دیا۔

متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے۔

اداکارہ حریم  شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپا نسٹاگرام پر کچھ ویڈوز پوسٹ کی ہیں جس میں اداکارہ حریم شاہ کے ساتھ موجود شخص بتا رہا ہے کہ ان کی شادی ہو چکی ہے جس پر صندل خٹک نے کہا کہ اب یہ خبر ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hareem shah (@hareem.shah_official_account)

حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق کیے گئے حالیہ انکشافات سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ نے کا کہنا تھا کہ اُن کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی گفتگو میں بتایا  ہےکہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے اور وہ حریم شاہ سے شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بےحد قریب ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جا نے والی تصاویر میں ان کے شوہر  کو بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی قرار دیا تھا۔

حریم شاہ کی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے  تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More