میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنے کا سہل طریقہ

سماء نیوز  |  Oct 12, 2021

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے اسمارٹ سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے میوچل فنڈز اور پنشن فنڈز میں  سرمایہ کاری اکاؤنٹ کھولنے کو سہل اور آسان بنانے کیلئے نئے ریگولیٹری فریم ورک کا اجراء کردیا ہے۔

نئے فریم ورک کے مطابق ایسٹ مینجمنٹ  کمپنیوں (اے ایم سیز) اور پنشن فنڈ مینجرز (پی ایف ایم) سرمایہ کاروں کے اکاؤنٹ آن لائن اکاؤنٹس کھول سکتی ہیں جبکہ سرمایہ کار وں کی تصدیق اسکائپ اور واٹس ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔

نئے فریم ورک میں سرمایہ کاری کی حد اور صارف کی پروفائل کی بنیاد پر اکاؤنٹس کی 3 اقسام کی درجہ بندی کی گئی ہے، جن میں سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹ، سہولت سرمایہ کاری اکاؤنٹ اور سرمایہ کاری اکاؤنٹ شامل ہیں۔

سہل سرمایہ کاری اکاؤنٹ بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل والیٹس کے ذریعے اے ایم سیز کو اضافی معلومات / دستاویزات فراہم کئے بغیر کھولا جاسکتا ہے۔

دوسری قسم سہولت سرمایہ کاری اکاؤنٹ کی ہے، جس میں بنیادی تفصیلات فراہم کرکے سرمایہ کار کی رسک پروفائلنگ کے بغیر منی مارکیٹ اور کم رسک والی انکم اسکیموں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

تیسری درجہ بندی سرمایہ کاری اکاؤنٹ کی ہے جو کسی سرمایہ کاری اور لین دین کی حد سے مشروط نہیں ہوتا، لہٰذا اس اکاؤنٹ کیلئے اضافی قانونی دستاویزات / معلومات کی فراہمی ضروری ہے۔ سرمایہ کار متعلقہ اکاؤنٹ کی شرائط کو پورا کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ کو اپ گریڈ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More